ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کی ایک فیملی میں دو معذور بچوں کی مدد کے لئے عوام الناس سے مالی تعائون کی اپیل

کمٹہ کی ایک فیملی میں دو معذور بچوں کی مدد کے لئے عوام الناس سے مالی تعائون کی اپیل

Mon, 22 May 2017 21:24:34    S.O. News Service

بھٹکل 22/مئی (ایس او نیوز) قریبی  تعلقہ کمٹہ کے ناگ دیوی روڈ، ہونمائو میں رہنے والے  رحمٰن بیگ بُڈھن ساب اور نجب النساء کے دونوں بچے  ذہنی طور پر معذور ہیں، یہ دونوں نہ ٹھیک سے کھڑے ہو پاتے ہیں اور نہ ہی ٹھیک سے بیٹھ سکتے ہیں، رحمن بیگ ایک دکان میں سیلس مین کے طور پر ملازمت کرتے ہیں، جس کی بناء پر ان کی تنخواہ اتنی نہیں ہے کہ وہ اپنے گھرکا تمام خرچہ اُٹھاسکیں،  بھٹکل کے ایک شخص کی مدد سے جب53 سالہ  رحمٰن بیگ صاحب دفتر ساحل آن لائن پہنچے تو پتہ چلا کہ وہ بھی ٹھیک طور پر بات نہیں کرسکتے۔

ساحل ا ٓن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن بیگ کے ساتھی  نے   بتایا کہ یہ  بے حد غریب فیملی ہے ، ان کی دُختر مبینہ بانو  (24) اور بیٹامحمد غوث (26) دونوں دماغی طور پر معذور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ آنے والا ہے ، ایسے بابرکت مہینے میں کچھ لوگ ان  کی مالی مدد کریں تو یہ غریب خاندان دعائیں دے گا۔

ادارہ ساحل آن لائن اپنے قارئین سے درخواست کرتا ہے کہ اس خاندان کی جتنی ممکن ہوسکے، مدد کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔

ان کے بینک اکائونٹ کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے:

Najbunnisa Rahemanbeg

State Bank of Mysore, Kumta Branch

Account No: 64151826506

قارئین اگر چاہیں تو  ساحل آن لائن کے نمائندے کے توسط سے بھی  ان کی مدد کرسکتے ہیں، جس کے لئے مبشر حُسین  ہلارے سے موبائل نمبر  9972818849  91+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: